we are
Rehmani
Welfare Trust Pakistan.

Helping the poor by eliminating poverty, ignorance, starvation, infirmity and malnutrition.

دکھی انسانیت ،بے روزگار اور غیر تربیت یافتہ افراد کے لیے کام کریں

طارق محمود رحمانی کا شمار پنجاب میں سینیئر ترین بیوروکریٹس میں ہوتا ہے اج کل محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں بطور سپیشل سیکرٹری فرائض سرانجام دے رہے ہیں وہ ایک فرض شناس محنتی ایماندار انتہائی تربیت یافتہ افیسر کے ساتھ ساتھ خدمت خلق کے جذبہ سے بھی سرشار ہیں وہ کئ اہم عہدوں پر فائض رہ چکے ہیں جب کرونا ایا تو مکہ اور مدینہ میں بطور ڈائریکٹر حج تعینات رہے اور اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے روضہ اقدس کے سایہ مبارک میں بیٹھ کر صرف دو سال میں قران پاک حفظ کر کے حافظ قران بن گئے وہ سرکاری ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ اپنا فارغ وقت رحمانی کمیونٹی اور دکھی انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے صرف کرتے ہیں۔وہ۔رحمانی ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان رجسٹرڈ کے صدر بھی ہیں رحمانی ویلفیئر ٹرسٹ کا ہیڈ افس اسلام اباد میں ہے ۔۔۔رحمانی ویلفیئر پاکستان کی خدمات کے حوالے سے طارق محمود رحمانی کاروز پاکستان نے ایک تفصیلی انٹرویو کیا مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے طارق محمود رحمانی نے کہا کہ رحمانی ویلفیئر ٹرسٹ کمیونٹی کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر کے . عوامی خدمت کے قابل بنا رہا ہے انہوں نے کہا رحمانی ویلفیئر ٹرسٹ تین شعبوں میں کام کر رہا ہے اور یہی شعبے ہماری ترجیح ہے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ پسماندہ اور دراز علاقوں میں صحت کی سہولیات اور صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہمارا مشن ہے اس مقصد کے کے لیے جن اضلاع میں رحمانی کمیونٹی کی اکثریت ہے وہاں ویلفیئر کے لیے ہمارے سینکڑوں یونٹ کام کر رہے ہیں طارق محمود رحمانی نے کہا کہ 18 اضلا ع میں رحمانی ویلفیئر ٹرسٹ عملی طور پر عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر کام کر رہا ہے اب تک ہم مختصر ترین عرصہ میں اپنی مدد اپ کے تحت چار درجن سے زائد فری وکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ قائم کر دیے گئے ہیں یہاں پر سینکڑوں نوجوان مرد اور عورتیں فنی تعلیم کے زیور سے اراستہ ہو رہے ہیں جن کا مقصد کمیونٹی کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنا ہے اسی طرح سے صحت کے میدان میں بھی ویلفیئر ٹرسٹ گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے تقریبا سو سے زیادہ فری ڈسپنسریاں بلا امتیاز صحت کی سہولیات فراہم کر رہی ہیں راجن پور جیسے پسماندہ اضلاع میں بھی ہم ڈیپ بورنگ کی مدد سے لوگوں کو میٹھا پانی فراہم کر رہے ہیں ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کمیونٹی میں رابطے بڑھا رہے ہیں اپنی مدد اپ کے تحت ویلفیئر کے کام کیے جا رہے ہیں کسی سے چندہ نہیں لیتے رحمانی کمیونٹی خوددار قوم ہے پاکستان کی فلاح و بہبود کے لیے پیش پیش ہے رحمانی ویلفیئر ٹرسٹ رنگ و نسل اور قومیت سے بالا تر ہو کر انسانیت کے لیے کام کر رہا ہے ایک سوال کا جواب میں طارق محمود رحمانی نے کہا کہ میں مخیر حضرات کو دعوت دیتا ہوں وہ ائیں رحمانی ویلفیئر ٹرسٹ کے قافلے میں شامل ہو کر ملک کے کونے کونے میں دکھی انسانیت بے روزگار اور غیر تربیت یافتہ افراد کو ان کے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے کام کریں طارق محمود نے کہا کہ رحمانی ویلفیئر ٹرسٹ اپنے ٹیکنیکل وکیشنل انسٹیٹیوٹ کے ذریعے نوجوانو ں کو فنی تعلیم دے کر اس قابل بنا رہا ہے کہ وہ مانگنے والے نہیں دینے والے بن جائیں گے انہوں نے کہا کہ رحمانی ویلفیئر ٹرسٹ کی ڈسپنسریاں معیار میں کسی بھی طور پر کم نہیں ہے وہاں الٹراساؤنڈ ٹیسٹوں کی سہولیات بھی موجود ہیں مزید بہتر بنانے کے لیے مخیر حضرات اگے ائیں اور ہمارا ساتھ دیں ان کا دیا ہوا ایک ایک پیسہ انسانیت فلاح و بہبود پر خرچ ہوگا۔۔۔۔